ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سےملاقات صرف ابتدا ہے:فوادچودھری

Last Updated On 30 June,2019 04:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہو گا۔

عوامی سطح پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔

انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے 15 ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کے تناظر میں کہا کہ ابھی تو یہ صرف ابتدا ہے، مزید ایک اور گروپ وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان ہوں گے۔ انھوں نے سیاسی مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔