وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان گولن میں گلیشئیر پگھلنے سے پھنس گئیں

Last Updated On 08 July,2019 04:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان گولن میں گلیشئیر پگھلنے سے پھنس گئیں، وزیراعظم کی ہمشیرہ سیر کے لئے گولن گئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق گولین میں سیلابی ریلے اور گلیشئیر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، وزیراعظم کی ہمشیرہ کو ریسیکو کرنے کے لئے پاک فوج سے ہیلی کاپٹر کے لئے رابطہ کیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر آتے ہی وزیراعظم کی ہمشیرہ کو ریسیکو کر دیا جائے گا۔