جعلی اکاونٹس کیس میں اہم گرفتاریاں، سندھ بینک کے 3 عہدیدار گرفتار

Last Updated On 10 July,2019 09:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب راولپنڈی اور کراچی نے مشترکہ کاررروائی کرتے ہوئے سندھ بینک کے تین اہم عہدیداروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سندھ بینک کے صدر طارق احسن، ایگزیکٹو نائب صدر سید ندیم الطاف، سابق صدر اور موجودہ ڈائریکٹر بلال شیخ شامل ہیں۔

نیب راولپنڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ بینک کے صدر طارق احسن، ایگزیکٹو نائب صدر سید ندیم الطاف، سابق صدر اور موجودہ ڈائریکٹر بلال شیخ کو گرفتار کیا۔

تمام گرفتار ملزمان کو کراچی کی احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق بلال شیخ نے اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو جعلسازی کے ذریعے سندھ بینک سے 1 ارب روپے کا قرض دیا۔