حسن ابدال کے قریب المناک حادثہ: بس کھائی میں گرگئی، 13 مسافر جاں بحق

Last Updated On 11 July,2019 12:47 pm

حسن ابدال: (دنیا نیوز) حسن ابدال کے پاس براہمہ انٹرچینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔

آج صبح سوات سے لاہور جانے والی بس جس میں 59 افراد سوار تھے حسن ابدال کے قریب براہمہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی۔ ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے میں بچ جانے والے مسافر کے مطابق بس حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، لاپرواہی اور مسلسل موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ تھانہ واہ پولیس نے بس ڈرائیور احمد خان کو حراست میں لے لیا ہے۔