'بلاول اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اباجی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں'

Last Updated On 13 July,2019 02:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں، گھوٹکی ضمنی الیکشن میں شکست نظر آئی تو فاؤل پلے شروع کر دیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا، بلاول اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں، اباجی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں، سندھ کے عوام اندھیر نگری چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں، بلاول اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔