عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 18 July,2019 02:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے اور بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں، کلبھوشن پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

 یاد رہے آئی سی جے نے کلبھوشن کیس میں دائر درخواست میں بھارت کی طرف سے کی گئی اپیلیں مسترد کر کے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشتگرد پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔ آئی سی جے کی طرف سے کلبھوشن کی گرفتاری کی بر وقت اطلاع نہ دینے کا الزام مسترد ہونے سے بھی بھارت کو سبکی اٹھانا پڑی ہے۔

عدالت نے پاکستانی موقف کی بھرپور پذیرائی کی اور واضح کیا کہ اسلام آباد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو بلا کر تمام تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی رہائی مسترد ہونا پاکستان کی واضح فتح ہے۔