شہدا کا خون قرض، دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے: آرمی چیف

Last Updated On 28 July,2019 01:00 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کا خون قرض ہے جو کبھی نہیں بھولیں گے، دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے۔ پاک فوج اور تمام ادارے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر طاقت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے۔

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں پاک آرمی کے کیپٹن سمیت 10 جوانوں کی شہادت پر ردعمل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان استحکام کے ساتھ دیرپا امن کی جانب گامزن ہے، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع اورسکیورٹی یقینی بنائیں گے، وقت آ گیا ہے کہ دنیا علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سپہ سالار نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ شہدا کا خون قرض ہے جو کبھی نہیں بھولیں گے، دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر طاقت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے۔