قلعہ عبداللہ: مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 04 August,2019 12:32 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) قلعہ عبداللہ کے نواح میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث قلعہ عبداللہ کے مقام جنگل پیر علیزئی میں پک اپ گاڑی پر چڑھ گئی جس سے پک اپ گاڑی میں سوار 8 افراد بس کے نیچے آ گئے، حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہے اسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ، لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ لاشوں کو نکالنے کے لیے کرین طلب کر لی گئی جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔