سینیٹ: ووٹ بدلنے والوں کے نام پارٹی کمیٹی کو بتاؤں گا: نبیل گبول

Last Updated On 05 August,2019 04:26 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ مجھے ووٹ بدلنے والوں کے ناموں کا پتہ ہے ۔ نام پارٹی کی کمیٹی کو بتاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن پر ایک پلان بنا تھا جس میں ایک پارٹی سے ڈیل ہوئی، اور اپوزیشن کو دھچکا لگا۔


دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قائم کر دہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر شریک ہوں گے، اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سعید غنی، صابر بلوچ اور نیر بخاری بھی شریک ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کریگی۔