’آرٹیکل 370 کا خاتمہ،بھارت نے امریکا سے کوئی مشاورت نہیں کی‘

Last Updated On 07 August,2019 08:40 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے میں بھارت کی امریکا کے ساتھ مشاورت کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں

یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے سے قبل امریکا سے نہ ہی مشاورت کی نہ ہی اطلاع دی۔

ایلس ویلز نے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشاورت کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں۔

 

خیال رہے کہ امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز ان دنوں ایک اہم دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔
 

Advertisement