مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کے وکلا کو کل تک کیلئے نوٹس جاری

Last Updated On 19 August,2019 01:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت میں اینکر مرید عباس کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عاطف زمان کے وکلا کو کل تک کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔

سٹی کورٹ کراچی میں ملزم عاطف زمان کے وکیل اور کیس کے تفتیشی افسر پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کن وجوہات پر شامل کی گئیں۔

تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھی۔ کراچی میں ارشاد رانجھانی قتل کیس میں بھی دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔