لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکینڈل: شہباز شریف کی آج نیب آفس طلبی

Last Updated On 23 August,2019 10:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کیا ہے۔

شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات پر بھی تحقیقات کی جائیں گی، ایل ڈبلیو ایم سی کیس میں شہبازشریف کو پہلے بھی طلب کیا جا چکا ہے۔ شہباز شریف پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کام میں مداخلت کا الزام ہے۔ نیب شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔