خاتون اینکر پرسن کی درخواست پر اینکر گرفتار

Last Updated On 29 August,2019 08:34 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن کی شکایت پر نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو حراست میں لے لیا۔ سائبر کرائم حکام کے مطابق خاتون اینکر کی عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر پرسن نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی پورٹل پر ایک شکایت تحریر کی کہ سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی تصاویر کو ایڈیٹ کر کے عریاں حالت میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ایک خاتون سب انسپکٹر سبین کو تفتیش سونپی گئی جس نے خاتون اینکر کے بیان اور ان کی جانب سے پیش کئے گئے۔

شواہد کی روشنی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن ارشاد جاگیرانی کو حراست میں لے کر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل منتقل کیا۔