کرتارپور راہداری، پاک بھارت اعلیٰ سطحی مذاکرات 4 ستمبر کو ہوں گے

Last Updated On 01 September,2019 02:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات بدھ کو ہوں گے، بات چیت کے اس دور میں کرتارپور راہداری معاہدے کا حتمی مسودہ طے کیا جائے گا، مسودے پر80 فیصد اتفاق پہلے ہی ہو چکا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی جانب ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق مذاکرات صبح 10بجے شروع ہوں گے، اس اہم بیٹھک کے دوران کرتارپور راہداری معاہدے کے مزید نکات طے کرتے ہوئے حتمی مسودہ طے کر لیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کرتارپور بارڈر منصوبے میں مسلسل رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے تاہم پاکستانی حکام کی اعلی سفارتی پیشہ وارانہ حکمت عملی کے باعث تمام تر مشکلات کے باوجود یہ منصوبہ تکمیکل کے قریب پہنچ چکا ہے جو سکھ برادری کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔