ایل این جی کیس: نیب کے مختلف دفاتر پر چھاپے، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

Last Updated On 04 September,2019 02:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، نیب نے کراچی میں مختلف دفاتر پر چھاپے مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے سوئی سدرن کے دفتر، ایل این جی ٹرمینل اور دیگر دفاتر پر چھاپے مارے گئے، نیب نے ملزمان کے خلاف اہم شواہد اور دستاویزات حاصل کرلیں۔ نیب نے گرفتار ملزمان سے حاصل معلومات کی روشنی میں کارروائی کی۔

نیب نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اورعمران الحق کو گرفتار کر رکھا ہے، آئندہ ہفتے ایل این جی کیس میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔