’شہیدوں کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے شدت پسندی کو شکست دینا ضروری’

Last Updated On 06 September,2019 07:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والے بہادر بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کو کبھی نہیں بھولے گی، دھرتی ماں کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوان قوم کی آنکھوں کا نور ہیں۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہیدوں کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے شدت پسندی کو شکست دینا ضروری ہے۔ قوم معصوم انسانوں کا خون بہانے والوں کا صفایا کرنے والے بہادروں کو نہیں بھولے گی۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رہ سکتا۔ وادی کے عوام کو بھارتی جبر اور ظلم سے آزادی ضرور ملے گی۔