مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کوئی برداشت نہیں کر سکتا: بلاول بھٹو زرداری

Last Updated On 11 September,2019 04:11 pm

جامشورو: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر پر سلیکٹڈ نمائندے غلطی پر غلطی کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔ وادی پر قبضہ کر کے تاریخی حملہ کیا گیا۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت غیر جمہوری روّیہ اپنا رہی ہے، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا، کشمیر کاز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، کشمیر کاز پر کوئی پاکستانی کوتاہی برداشت نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کہا تھا نیند میں بھی کشمیر پرغلطی نہیں کر سکتا۔ کشمیر پر سلیکٹڈ نمائندے غلطی پر غلطی کر رہے ہیں، پورے کشمیرکوجیل میں تبدیل کر دیا گیا، ہماری حکومت ہوتی تو وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہوتا۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعظم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچاتا۔ مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کوئی برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم ہر اعلان پر یوٹرن لے لیتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا، یہ تاریخی حملہ ہے،

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت میں یہ اہلیت نہیں کہ ملکی معیشت سنبھال سکے، کلین کراچی مہم میں کچرا ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا گیا۔ ہمارے صوبے اور عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ بارشوں میں پی ٹی آئی نے کچرا اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا۔ پی ٹی آئی کی کلین کراچی مہم سےشہریوں کومشکلات پیش آئیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہےہیں وفاق این ایف سی کی مد میں صوبے کا حصہ دے،پی پی ہی عوامی مسائل حل کر سکتی ہے، پہلے دن کہا تھا جیل میں بند کرنا ہے تو کر دیں، پیپلزپارٹی ہر ظلم برداشت کرنے کیلئے تیار ہے، ماضی میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود کسی دھرنےمیں شامل نہیں ہوئے،۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی دھرنے سے متعلق پالیسی ایک ہے،جے یو آئی (ف) کے امیر فضل الرحمان کے دھرنے کے ساتھ اخلاقی حمایت رہے گی۔