شہباز شریف سے خورشید شاہ کی ملاقات، مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال

Last Updated On 13 September,2019 01:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوز یشن لیڈر شہباز شریف سے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اظہار تشویش اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ملاقات اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف معاملات پر مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آصف زرداری، فریال تالپور، حمزہ شہباز، مریم نواز کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور شاہد خاقان عباسی سمیت رہنما مختلف کیسز میں زیرحراست ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔
 

Advertisement