ہر طبقہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 14 September,2019 12:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر طبقہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں مظفرآباد، آزاد جموں کشمیر اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ نے کشمیر کے حق میں آواز بلند کر کے دنیا کو پیغام دیا، ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی، انٹرنیشنل میڈیا اور خصوصی آرٹس کیمونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا آپ نے اپنی موجودگی سے احساس دلایا پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔