آڈیو ویڈیو فرانزک رپورٹ کی تصدیق، ناصر بٹ لندن میں ہائی کمیشن پہنچ گئے

Last Updated On 17 September,2019 08:06 pm

لندن: (دنیا نیوز) جج ارشد ملک سکینڈل کیس کے اہم کردار ناصر بٹ آڈیو ویڈیو کی فرانزک رپورٹ کی تصدیق کے لیے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق ناصر بٹ کو وہاں پہنچنے پر ہائی کمیشن کے استقبالیہ پر ہی روک لیا گیا۔

استقبالیہ پر موجود اہلکار نے موقف اختیار کیا کہ تصدیق کرانے آنے والوں کو وقت لینا ضروری ہے، گزشتہ روز حکام نے رپورٹ کی تصدیق کیلئے آنے والے ناصر بٹ کو ان کا وارنٹ گرفتاری تھما دیا تھا۔

جج ویڈیو سکینڈل میں بڑی پیشرفت، مرکزی کردار ناصر بٹ گواہی دینے کو تیار


ہائی کمیشن کے حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رپورٹ کی تصدیق کیلئے پاکستان کی وزارت خارجہ کی اجازت درکار ہے۔

اس سے قبل ہائی کمیشن آف پاکستان کے احاطے میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے یا عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہوں۔

ناصر بٹ اپنے بیان حلفی اور ویڈیو کی فرانزک رپورٹ کی تصدیق کروانے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن گئے تھے تاہم ہائی کمیشن نے معاملے کو قانونی رائے کیلئے دفتر خارجہ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ ہائی کمیشن کے عملے نے ناصر بٹ کو وارنٹ گرفتاری تھما دیے۔
 

Advertisement