عثمان بزدار نے کابینہ کی کارکردگی رپورٹس طلب کرلی، وزارتوں کی تبدیلی کا فیصلہ

Last Updated On 20 September,2019 03:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں، سردار عثمان بزدار نے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل وزراء کی وزارتیں فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ وزراء سے وزارتوں کے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، تین سے چار وزراء کی وزارتوں کو تبدیل کیا جایے گا۔ ایوان وزیراعلیٰ ذرائع کے مطابق وہی ارکان کابینہ کا حصہ رہیں گے جن کی کارکردگی تسلی بخش ہو گی۔