وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے

Last Updated On 07 October,2019 11:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے، چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر اور سی پیک سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر آج چین جائیں گے، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، خسرود بختیار اور حفیظ شیخ بھی وزیراعظم کے ہمرا ہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، سی پیک، ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں پر بات چیت کریں گے، ملاقاتوں میں پاک چین جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، عمران خان جمعرات کو واپس آئیں گے۔