چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی سعودی عرب و ایران کے دورے کی تیاریاں

Last Updated On 09 October,2019 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کے نئے دورے کی تیاریاں، وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے کے بارے میں مشاورت کریں گے جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے دورے کی تاریخیں طے کی جائیں گی۔