تحریک انصاف سندھ کی قیادت کیخلاف جاری کشیدگی تھم نہ سکی

Last Updated On 11 October,2019 08:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر غور، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور شہزاد قریشی کے نام بھی شامل ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی سے بیشتر ارکان کے اختلافات کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ اراکین کہتے ہیں، فردوس شمیم اپنی ذات میں سکول پرنسپل ہیں، ارکان سے بچوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایک منٹ کی تاخیر برداشت نہیں، بات بات پر ڈانٹا جاتا ہے اور تذلیل کی جاتی ہے۔ بیشتر اراکین اسمبلی ان کی تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ اکثر اراکین اسمبلی حلیم عادل شیخ سے بھی نالاں ہیں۔

پاکستان تحریک اںصاف سندھ (پی ٹی آئی) قیادت کیساتھ کشیدگی کی وجہ سے خبریں ہیں کہ سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے ناموں کی بازگشت شروع ہو چکی ہے۔