اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قمر زمان کائرہ اور مولا بخش چانڈیو کے بیانات مختلف ہیں۔ شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی کا اعلان کرتے ہیں تو داماد بازی لے جاتا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 27 اکتوبر کو کشمیری بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ مناتے ہیں۔ فضل الرحمان اس دن کو انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاژ نہ کریں۔
27 اکتوبر کو دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان اس دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاز نہ کریں۔مولانا کا مارچ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے۔مولانا کے مارچ نے دونوں جماعتوں کے اندر آگ لگادی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 10, 2019
کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولا بخش چانڈیو کا بیان کچھ اور ہے۔شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں تو داماد صاحب بازی لے جاتے ہیں۔مسلم لیگ ن میں مفادات کے ٹکراؤ اور دو بیانیوں کے درمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 10, 2019