آزادی مارچ، ن لیگی وفد مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آج ملاقات کرے گا

Last Updated On 13 October,2019 12:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے درمیان آج رات آٹھ بجے پشاور میں ملاقات طے پا گئی، مسلم لیگ ن آج کی ملاقات کے تناظر میں آزادی مارچ کے حوالے سے اپنا لائحہ طے کرے گی.

 

 

مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام کی قیادت آج رات اٹھ بجے پشاور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی. اس ضمن میں مسلم لیگ ن نے باضابطہ اپنے مذاکراتی وفد کا اعلان کر دیا جس میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور امیر مقام شامل ہوں گے، مسلم لیگ ن کا وفد جمیت علمائے اسلام کی قیادت کو نواز شریف کا جیل سے لکھا گیا اصلی خط پیش کرے گا.

حکومت مخالف احتجاج کے لئے کے جے یو آئی کی قیادت کو خط میں درج نواز شریف کی تجاویز اور روڈ میپ سے بھی آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن آج کی ملاقات کے تناظر میں آزادی مارچ کے حوالے سے اپنا لائحہ طے کرے گی، جے یو آئی کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کا ایک اور اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جے یو آئی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات بارے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو لیگی وفد بریف کرے گا.

 

Advertisement