فیصل آباد: تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

Last Updated On 14 October,2019 11:36 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔

فیصل آباد میں پینسرہ کے قریب سوہل سٹاپ پر تیز رفتار بس نے موٹر ساٸیکل کو ٹکر دے ماری۔ حادثہ کے باعث موٹر باٸیک سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا جس کو انتہاٸی نازک حالت میں طبی امداد کے لٸے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بس ڈراٸیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ حادثے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوٸے سڑک کو ٹریفک کے لٸے بند کر دیا اور مشتعل مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لٸے پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گٸی۔