آزادی مارچ پر مشاورت: شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

Last Updated On 14 October,2019 12:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزادی مارچ پر مسلم لیگ ن نے مشاورت کا فیصلہ کرلیا، شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

ادھر آزادی مارچ کے حوالے سے جمعیت علما اسلام کل مسلم لیگ ن کی تجاویز کا جائزہ لے گی، جمعیت علما اسلام کی پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بتایا کہ جمعیت علما اسلام کل پالیسی کمیٹی میں تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد جواب دے گی، پالیسی کمیٹی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام نے نواز شریف کی تجاویز کا خیر مقدم کیا، جمعیت علما اسلام کے جواب کے بعد مسلم لیگ ن اپنا اجلاس بلائے گی۔
 

Advertisement