سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا معاملہ سندھ اسمبلی تک پہنچ گیا

Last Updated On 21 October,2019 07:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم اور جے ڈی اے کے ارکان نے سرفراز احمد کے حق میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی۔ سرفراز احمد کو واپس لانے کے لیے سندھ حکومت نے بھی وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیل کے مطابق سرفراز احمد کو پہلے کپتانی اور اب سکواڈ سے باہر کرنے کے فیصلے پر سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی پھٹ پڑے ہیں۔ سرفراز سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں مظاہرے بھی ہوئے اور اب معاملہ سندھ اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی جس پر جے ڈی اے ارکان نے بھی دستخط کیے۔ سرفراز کی برطرفی پر سندھ حکومت بھی فرنٹ فٹ پر آ گئی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جہاں فیصلے کو زیادتی قرار دیا، وہیں وہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنا نہ بھولے۔
 

Advertisement