ڈی آئی خان: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Last Updated On 21 October,2019 08:34 pm

ڈیرہ اسماعیل خان : (دنیا نیوز) ڈی آئی خان میں ایک افسوسناک حادثہ ہوا ہے، پشہ پل پر حادثے کے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے پشہ پل پر حادثہ ہوا، حادثے میں ڈاکٹر نسیم سمت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں ڈاکٹر نسیم کے دو بچے، دو بہنیں اور ماں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حادثے میں ڈاکٹر نسیم کی اہلیہ شدید زخمی ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچا دیا گیا ہے، ڈی آئی خان میں یہ حادثہ بس اور کار کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر نسیم ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال میں تعینات تھے۔
 

Advertisement