وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اہم اجلاس آج ہوگا

Last Updated On 26 October,2019 12:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اہم اجلاس آج ہوگا، معاشی ٹیم وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس میں پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس وزیراعظم کی بنی گالہ رہائشگاہ پر ہوگا۔ وزیر اعظم کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پیرس اجلاس اور ایف اے ٹی ایف اہداف کے حصول میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

حکومتی معاشی ٹیم پاکستان کی جانب سے اب تک کیے جانے اور مستقبل کے مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دے گی، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیلئے آئندہ حکمت عملی کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔