آزادی مارچ، سیاسی صورتحال، حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب

Last Updated On 30 October,2019 01:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے نمٹنے اور تاجروں کو راضی کرنے کے لئے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، جس میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، کپتان اپنی ٹیم کو موجودہ صورتحال پر پارٹی بیانیے کے حوالے سے گائیڈ لائنز دیں گے۔ اجلاس میں تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔