لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروا دیا گیا

Last Updated On 05 November,2019 12:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروا دیا گیا، عدالت نے گزشتہ روز مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر مریم نواز کا پاسپورٹ سرنڈر کر دیا گیا، مریم نواز کا پاسپورٹ بذریعہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل برانچ میں جمع کروایا گیا ہے۔

پاسپورٹ اور زر ضمانت 7 کروڑ کی سکروٹنی کے بعد مریم نواز کا مچلکہ منظور ہو گا، لاہور ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری ہوگی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں رواں سال 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے مریم نواز پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے۔