دفتر خارجہ نے افغان سفیر سے بدسلوکی کا الزام مسترد کر دیا

Last Updated On 05 November,2019 11:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کے سفیر سے بدسلوکی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی اقدار اور اصولوں کے مطابق تمام ڈپلومیٹس کو عزت اور احترام دیتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے سفیر کے ساتھ بدسلوکی کا الزام بے بنیاد ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفارتی عملے کو کئی روز سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اپنے تحفظات سے افغان حکومت کو آگاہ کر چکا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔