نواز شریف کی حالت نازک، ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی: مریم اورنگزیب

Last Updated On 06 November,2019 04:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت نازک، ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی، ڈاکٹرز نے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث انفیکشن کا شدید خطرہ ہے، ڈاکٹرز نے گھر پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی، آئی سی یو میں وینٹی لیٹر(مصنوعی تنفس) اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا ڈاکٹر عدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے نواز شریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا، آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر نواز شریف کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔