اس معاشرے میں بڑے آدمی کو کوئی جیل میں نہیں رکھ سکتا: شیخ رشید

Last Updated On 09 November,2019 12:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس معاشرے میں بڑے آدمی کو کوئی جیل میں نہیں رکھ سکتا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نئے انداز میں سیاست کرنے جا رہی ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے آصف زرداری کی پلی بارگین کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بچے یہاں رہ جائیں گے بڑا کوڑا کباڑ ملک سے باہر جا رہا ہے، فضل الرحمان کی سیاست کو جنہوں نے کیش کرنا تھا کرلیا، وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے گیند نواز شریف کے کورٹ میں پھینک دی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ڈیل کا الزام لگانے والوں کے ساتھ نہیں ہوں، پہلے کہا تھا قطر میں ایمبولینس تیار کھڑی ہے، نومبر، دسمبر اور جنوری کے دن اہم ہیں، شہباز شریف بھی نواز شریف کیساتھ جائیں گے، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، آئندہ چند روز تک آصف زرداری کی طرف سے پیسے ملنا شروع ہو جائیں گے، نواز شریف ضمانت پر ہیں، ان کے کیسز ختم نہیں ہوئے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا بابری مسجد فیصلے سے مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی، مودی نے بابری مسجد فیصلے کیلئے آج کا دن منتخب کیا۔ انہوں نے کہا مریم نہیں جا رہیں، ان کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے، دھرنا دینا جیل کی سزا کاٹنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے، لاشوں کی سیاست ختم ہوگئی، فضل الرحمان لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
 

Advertisement