مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج

Last Updated On 10 November,2019 10:31 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر اور پابندیوں کا آج 98 واں روز ہے، عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو کے باعث نوجوانوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملے غداروں پر نظر رکھیں۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 5 اگست سے جاری ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، سری نگر سمیت تما م بڑوں شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے تو تعلیمی ادارے بند ہے ۔

حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملے غداروں پر نظر رکھیں۔ ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔