سابق وزیراعظم کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج

Last Updated On 10 November,2019 11:23 pm

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ مظفر گڑھ انتظامیہ نے اس ایف آئی آر میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعات درج کی ہیں۔

خیال رہے کہ آٹھ نومبر کو مظفر گڑھ میں بلاول بھٹو کا جلسہ تھا۔ اس موقع پر ملتان سے ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور ڈی پی او کے درمیان تکرار ہوئی تو انتظامیہ نے جیالے رہنما پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جیالے کو نقصان ہوا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ پی ٹی آئی سرکار پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے۔

Advertisement