وزیراعظم نے ملکی معاشی صورتحال پر غور کیلئے معاشی ٹیم کا آج اجلاس طلب کر لیا

Last Updated On 11 November,2019 01:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر غور کے لیے معاشی ٹیم کا آج اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں ہو گا۔ ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم کو معاشی اعدادوشمار پر بریفنگ دی جائے گی، معاشی استحکام کے لیے نئے اقدامات پر مشاورت ہو گی، ذخیرہ اندوزی مہنگائی کےخلاف اقدامات پر بھی آگاہ کیا جائے گا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کنڑول لانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

Advertisement