نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکیں، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Last Updated On 11 November,2019 02:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء ہیں، نواز شریف کو بیمار قیدیوں کے برعکس علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانا امتیازی سلوک ہے، نواز شریف منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کی گئی جائیدادیں بیرون ملک مقیم بچوں کے نام کرنے کے لئے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف کی منی لانڈرنگ کے خلاف کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے، ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کی جائے، عدالتی فیصلہ آنے تک نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
 

Advertisement