نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی ہے: مریم اورنگزیب

Last Updated On 13 November,2019 03:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، حکومت سابق وزیراعظم کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ایئر ایمبولینس نے آج آنا تھا، سابق وزیراعظم کو اب تک دو رتبہ سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی جا چکی ہیں، سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز بار بار دینا نواز شریف کی صحت کی موجودہ کیفیت میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‏‎حکومت کو نواز شریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کا قطعاً احساس نہیں، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے قانونی تقاضے پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں، حکومت نواز شریف کی صحت کو لاحق خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ان کے فوری علاج میں رکاوٹ نہ بنے۔
 

Advertisement