53 فیصد پاکستانی نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت کے حامی: سروے

Last Updated On 15 November,2019 01:28 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی عوام کی اکثریت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حامی ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 53 فیصد لوگوں نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حمایت کی جبکہ 44 فیصد اس کے مخالف ہیں، 40 فیصد لوگ نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی قیادت شہباز شریف کو دینے کے حق میں ہیں جبکہ 37 فیصد کا خیال ہے کہ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کو کرنی چاہیے۔
 

Advertisement