وزیراعلیٰ سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

Last Updated On 15 November,2019 06:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر مشتمل قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔ خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ مراد علی شاہ ناکام ہو چکے ہیں، عہدہ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کسی خاتون کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کی قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ اس موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ناقص طرز حکمرانی پر مراد علی شاہ استعفیٰ دیدیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ کے کپتان اور ان کی ٹیم مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ ساڑھے پانچ ہزار ارب سندھ حکومت کو مل چکے ہیں لیکن سندھ کے حالات بہتر نہیں ہو رہے۔ سندھ حکومت نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی چھپا رکھی ہے۔