ملتان میں ٹیچر پر تشدد، وزیراعلیٰ کا نوٹس، آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب

Last Updated On 23 November,2019 11:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں استاد پر ہونے والے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ملتان میں ٹیچر پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔ آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیچر پر تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے۔ تشدد کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ متاثرہ ٹیچر کو انصاف فراہم کر یں گے۔

یاد رہے کہ ملتان میں آج طلبا نے استاد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے نجی کالج کے پروفیسر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استاد طلباء نے معاف کرنے کی دہائیاں دیتا رہا جبکہ بدبخت طلبائ نے استاد کی ایک بھی نہ سنی اور پروفیسر پر ڈنڈوں، لاتوں، گھونسوں سے بدترین تشدد کرتے رہے۔