مسلح افراد کا مفتی کفایت اللہ پر حملہ، ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں زیر علاج

Last Updated On 27 November,2019 08:49 am

پشاور: (دنیا نیوز) مانسہرہ انٹرچینج پر مسلح افراد کے حملے میں مفتی کفایت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جے یو آئی ف کے رہنما مفی کفایت اللہ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اسلام آباد سے مانسہرہ جا رہے تھے۔ صاحبزادے حسین کفایت کے مطابق ان کے والد کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار کر روکا، مفتی کفایت اللہ کو لوہے کے رارڈ سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، گاڑی سے باہر کھنچنے کی کوشش بھی کی گئی۔

نامعلوم افراد کے حملے میں مفتی کفایت اللہ اور ان کے صاحبزادے حسین کفایت سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے مانسہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔