وزیراعظم کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے: مریم اورنگزیب

Last Updated On 29 November,2019 12:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کرپشن کے الزامات آج تک ثابت نہیں ہوسکے، سپریم کورٹ نے بار بار حکومت کی نالائقیوں کی نشاندہی کی، ہمیشہ کی طرح آپ اپنی نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، افسوس آج آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کے باعث ملک بھی غیر محفوظ ہو رہا ہے۔