پیراگون سکینڈل: سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 دسمبر تک توسیع

Last Updated On 29 November,2019 03:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیرا گون ہاؤسنگ ریفرنس میں احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔

 خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا گیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے لیگی وکلاء اور میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جس پر لیگی وکلاء اور پولیس کے درمیان خوب تلخ کلامی ہوئی۔

خواجہ سعد رفیق بھی پولیس کے ناروا رویے پر شدید برہم ہوئے اور اپنے لیگی ساتھیوں کو سکیورٹی حصار سے نکال کر کمرہ عدالت میں لے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا۔