طبی وجوہات پر نواز شریف کا بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ

Last Updated On 01 December,2019 09:13 am

لندن: (روزنامہ دنیا) نوازشریف چار ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی ملک واپس نہیں آئیں گے۔برطانوی ڈاکٹرز نے کے مطابق نوازشریف کے طبی معائنے اور ٹیسٹ مکمل ہونے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں

یادرہے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے غیر مشروط طور پر چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
فاضل عدالت نے وفاقی حکومت کی ساڑھے 7 ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہائیکورٹ نے ضمانت دی تھی تو اس شرط کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم میں کہا تھا کہ نواز شریف علاج کی خاطر چار ہفتوں کیلئے ملک سے باہر جاسکتے ہیں اور علاج کے لیے مزید وقت درکا ہوا تو درخواست گزار عدالت سے دوبارہ رجوع کرسکتا ہے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع دی جاسکتی ہے۔
تاہم اب برطانوی ڈاکٹرز کی ہدایت پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے طبی معائنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔