ڈی جی آئی ایس پی آر کی دنیا نیوز کی 11ویں سالگرہ پر مبارکباد

Last Updated On 01 December,2019 07:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے دنیا نیوز کی 11ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دنیا نیوز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے 11 سالہ سفر میں ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا نیوز نے کامیابی کے 11 سال مکمل کرکے الیکٹرانک میڈیا کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ سب سے پہلے، سب سے تیز، ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے کی روایت، دنیا نیوز کا اعزاز ہے۔

مستند اور اچھوتی خبروں، ٹاک شوز، منفرد پروگراموں اور اپنے منفرد انداز سے دنیا نیوز آج پاکستان کا معتبر ترین چینل بن چکا ہے۔

ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہو یا نظریاتی سرحدوں کا دفاع، دنیا نیوز نے پوری ذمہ داری کے ساتھ ناظرین کو ہر خبر سے باخبر رکھا۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے علیحدہ تشخص پر وار ہو، یا کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، دنیا نیوز مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اہل کشمیر کی آواز بنا اور ملکی سطح پر بہترین کوریج کا اعزاز پایا۔

بھارت کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں ہوں یا فضائی حدود میں داخلے کی ناپاک جسارت دنیا نیوز اپنے سرحدی نگہبانوں کے شانہ بشانہ رہا۔