ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر تک ملتوی

Last Updated On 03 December,2019 02:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا، مسلم لیگ (ن) نے چندہ دینے والوں کے شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔

مسلم لیگ (نوازشریف گروپ) کی پارٹی فنڈنگ تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کا آج اجلاس ہوا، ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون اور درخواست گزار فرخ حبیب سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیٹی نے ن لیگ سے ڈونرز اور انکے شناختی کارڈز کی مکمل تفصیلات طلب کیں۔

ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے ڈونرز کے شناختی کارڈ فراہم کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا جس پر سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو کرپشن کیسز میں عدالت نے سزا سنا رکھی ہے تاہم وہ ان دنوں ضمانت پر لندن میں زیرعلاج ہیں۔